حضرت سلطان باہو(رحمتہ اللہ علیہ)
حضرت سلطان باہورمنظورجناب کبریاہیں۔ خاندانی حالات: آپ قبیلہ اعوان سےتھے،آپ کاسلسلہ نسب انتیس واسطوں سےامام الاولیاء حضرت علی کرم اللہ وجہہ پرمنتہی ہوتاہے۔ والدماجد: آپ کےوالد ماجد کانام بایزیدمحمدہے۔وہ شہنشاہ شاہجہاں کی طرف سے کوہستان میں منصب دارتھے،۱؎ وہ حافظ قرآن تھےاپنےزمانے کےایک عالم تھے،شریعت کےسخت پابندتھے۔ کوہستان سےملتان آکراقامت گزین ہوئے۔ان کودوبارہ کوہستان بھیجےجانےکےاحکام نافذ ہوئے۔ لیکن انہوں نےانکارکردیا۔ملتان سے...