شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید حافظ محمد علی شاہ خیرآبادی  

حضرت مولانا محمد علی شاہ خیر آبادی

حضرت مولانا محمد علی شاہ خیر آبادی قدس سرہٗ حضرت مخدوم سید نظام الدین معروف بہ مخدوم الہدایہ خیر آبادی قدس سرہٗ کی نسل سے تھے، محرم  علیل نام نامی معروف بہ محمد علی شاہ ۱۱۹۲؁ میں بمقام کھیری ولادت با سعادت ہوئی پہلے حفظ قرآن  کیا پھر حضرت مولانا عبدالوالی نبیرۂ حاجی صفت اللہ محدث خیر آبادی سے پڑھ کر شاہجہانپور کا سفر کیا اور وہاں کے علماء سے تحصیل علم کیا، دہلی میں حضرت شاہ عبدالقادر محدث سے حدیث پڑھی، حضرت غوث وقت شاہ سلیمان تونسوی علی...