حضرت علامہ مولانا جمیل احمد نعیمی  

حضرت فاضل نوجوان مولانا جمیل احمد نعیمی

حضرت فاضل نوجوان مولانا جمیل احمد نعیمی، کراچی علیہ الرحمۃ مخدوم ملت حضت علامہ مولانا جمیل احمد نعیمی ولد جناب قادر بخش ذوالحجہ، فروری ۱۳۵۵ھ/ ۱۹۳۷ء میں انبالہ چھاؤنی مشرقی پنجاب (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباؤ اجداد کا پیشہ تجارت ہے جبکہ بعض افرادِ خاندان ملازمت پیشہ ہیں اور بعض نے زمینداری بھی اختیار کی۔ علامہ نعیمی نے مڈل تک اُردو کی تعلیم حاصل کی۔ فارسی کی ابتدائی کتب مولانا ارشاد احمد  سے نفحۃ الیمن کے بعض اسباق مولانا قاضی زین العا...