حضرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ
حضرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا اِن کی کنیت ام عبد اللہ تھی، والد بزرگوار کا نام امیر المؤمنین حضرت ابو بکر صدیق بن ابو قحافہ عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مُرّہ بن کعب تھا اور والدہ کا نام اُم رومان زینب بنت حارث تھا جو قبیلہ بنی فراس بن غنم بن کنانہ سے تھیں، بعثت کے چار (۴) برس بعد پیدا ہوئیں، ۱۰ نبوی میں حضور علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے ساتھ نکاح ہَوا، اُس وقت اِن کی عمر چھ (۶) سال تھی، اِن کے اوصاف و فض...