حضرت خواجہ ابراہیم بن ادھم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
نام ونسب: سلطان السالکین ،مقرب حضرت رب العالمین ،مملکت دنیا کے تارک ،سلطنت عقبیٰ کے صاحب ،ظل الٰہی ، آں جالسِ سیر اولیائی، آں متلبس بہ لباس پارسائی، مصدق و متوکل علی اللہ، واصل بہ نہایات فنافی اللہ، آن در مراتب فقیر و زہد مستحکم، پیر طریقت حضرت خواجہ ابراہیم ابن ادہم قدس سرہٗ کا شمار حضرت خواجہ فضیل ابن عیاض کے اکابر خلفاء میں ہوتا ہے۔آپ پیران کبار، اولیاء نامدار۔ مشائخ عظام اور مقتدایان ذوالاحترام میں سے شمار ہوتے تھے۔ کنیت ابواسحاق تھی، آپ کا ن...