حضرت شیخ عثمان زندہ پیر صابری
تعارف:ولی متصرف بہ تصرفات مطلق عین شہود ذات فنافی اللہ بقاباللہ ، حضرت شیخ عثمان زندہ پیر چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ مشہور زمانہ اولیائے کبار سے ہیں۔اپنے زمانے کے مشائخ و علماء میں آپ کو ممتاز حاصل تھا۔اور سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ کے عظیم روح رواں تھے۔ آپ سلسلہ عالیہ چشتیہ صابریہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شیخ عبد الکبیر چشتی صابری بن حضرت قطب العالم شیخ عبد القدوس گنگوہی چشتی صابری علیہ الرحمۃ کے فرزند ارجمند اور مرید و خلیفہ اور سجادہ نشین تھے۔ ...