حضرت مولانا شاہ احمد مختار میرٹھی
محلہ مشائخان میرٹھ میں ۷؍محرم الحرام ۱۲۹۴ھ کو پیدا ہوئے،آپ کے والد ماجد مولانا شاہ عبد الحکیم صدیقی نے احمد مختار،اور دادی صاحبہ نے امام الدین نام تجویز کیا،پانچ برس کی عمر میں مکتب میں داخل ہوئے،اور قرآن مجید ختم کیا،فارسی و عربی کے مبادیات والد ماجد سے پڑھیں،اور تکمیل مدرسہ اسلامی اندر کوٹ میرٹھ میں کی،۱۳۱۰ھ میں ۱۶ برس کی عمر میں فارغ التحصیل ہوئے، ۱۳۲۱ھ میں مکہ معظمہ میں حضرت مولانا شاہ عبد الحق شیخ الدالائل الہ آبادی سے حدیث کی کتابوں کا درس ...