شیخ عبدالقدوس گنگوہی قدس سرہ
آپ مرید خاص حضرت شیخ محمد بن شیخ عارف بن شیخ احمد عبدالحق چشتی صابری رحمۃ اللہ علیہ کے تھے صاحب علم و عمل تھے ذوق و حلاوت میں کمال پایا تھا وجد و سماع میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے اگرچہ ظاہری طور پر شیخ محمد رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت تھے مگر باطنی طور پر شیخ احمد عبدالحق رحمۃ اللہ علیہ سے نسبت خاص اویسیہ رکھتے تھے اور آپ کی روحانیت سے تکمیل حاصل کی تھی آپ کی ایک مشہور تصنیف جسے انوار العیون کے نام سے شہرت ملی سات فنون میں ترتیت دی گئی ہ...