حضرت حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی
حضرت حافظ قاری ممتاز احمد رحمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت الحاج حافظ قاری ممتاز احمد بن سراج الدین بن صلاح الدین محلہ پہاڑ گنج دہلی ( بھارت ) میں ۱۷، رمضان المبارک ۱۳۴۵ھ بمطابق ۲۵ ، فروری ۱۹۲۹ء بوقت فجر بروز پیر تولد ہوئے۔ آپ کے آباوٗ اجداد عرب شریف سے نقل مکانی کر کے ہندوستان شریف لائے اور دہلی میں سکونت اختیار کی۔ آپ کا ددھیال قریشی اور ننھیال صدیقی ہے۔ تعلیم و تربیت : حکیم حافظ افتخار احمد نقشبندی سے ۹ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ ...