حضرت مرزا مظہر جانِ جاناں  

مرزا مظہر جانجاناں

مرزا مظہر جانجاناں قدس سرہ سلسلہ نسب: حضرت میرزا سادات علوی سے ہیں۔ آپ کا نسب نامہ یوں ہے۔ میرزا جانجاناں بن میرزا جان بن میرزا عبد السبحان بن میرزا محمد امان بن شاہ بابا سلطان بن بابا خان بن امیر غلام محمد بن امیر محمد بن خواجہ رستم شاہ بن امیر کمال الدین۔ امیر کمال الدین کا نسب اُنیس واسطہ سے حضرت محمد بن حنیفہ کی وساطت سے حضرت علی مرتضی کرم اللہ وجہہ تک پہنچتا ہے۔ نسبت و تعلق: امیر کمال الدین ۸۰۰ھ میں کسی ضرورت کے سبب سے شہر طائف سے ملک ترکستا...