حضرت علامہ مولانا مفتی جلال الدین احمد امجدی
تعارف مصنف انوار الحدیث (از: مصنف انوار الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی) پیدائش: ۱۳۵۲ھ مطابق ۱۹۳۳ء میں ضلع ‘‘بستی (یوپی)’’ کی مشہور آبادی اوجھا گنج میں میری پیدائش ہوئی جو شہر بستی سے ۲۰ بیس کلو میٹر پچھم (مغرب) ‘‘فیض آباد روڈ’’ سے ۲ دو میل دکھن (جنوب میں) واقع ہے۔ نام و نسب: جلال الدین احمد بن جان محمد بن عبدالرحیم بن غلام رسول بن ضیاء الدین بن محمد سالک بن ...