حضرت مولانا ابوالعباس عبدالعلی محمد بحرالعلوم لکھنوی  

حضرت مولانا ابوالعباس عبدالعلی محمد بحرالعلوم لکھنوی

حضرت مولانا ابوالعباس عبدالعلی محمد بحرالعلوم لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ استاذ الاساتذہ اہلند ملا نظام الدین المتوفی ۱۱۶۱ھ کے صاحبزادے، ۱۱۴۴ھ میں پیدا ہوئے، ۱۱۶۱ھ میں والد بزرگوار سے علم و متعارفہ کی تحصیل کر کے فارغ ہوئے، آپ کی عملی زندگی کا آغاز تھا، کہ تعیزیہ کے جلوس کے سلسلہ میں اودھ کی رافضی حکومت نے آپ کو شہر بدر کردیا، بحر العلوم شاہجہانپور چلے گئے، حافظ الملک ھافظ رحمت خاں مرحوم نے بڑی قدردانی کی، گزارے کے لیے وظیفہ مقرر کردیا حافظ المل...