حضرت شیخ احمد عبدالحق ردولوی
آپ شیخ جلال الدین پانی پتی کے مرید اور صاحب کرامات بزرگ تھے، تمام زندگی تجرد میں گزار دی، ردولی میں پیدا ہوئے اور وہیں آپ کا مزار ہے۔ مَحَبتِ مادری: آپ کی عمر جب سات برس کی تھی تو اس وقت آپ کی والدہ محترمہ تہجد کی نماز کے لیے اُٹھا کرتی تھیں آپ بھی ان کے ساتھ اُٹھتے اور تہجد پڑھتے مگر والدہ کو خبر نہ ہونے دیتے، آخر یہ بات کب تک صیغۂ راز میں رہتی، بالاخر والدہ کو اس کی خبر ہوگئی تو انہوں نے مَحَبتِ مادری کے پیش نظر آپ کو اتنا سویرے اٹھنے سے ...