حضرت خواجہ عبد الخالق غجدوانی  

حضرت خواجہ عبد الخالق غجدوانی

حضرت خواجہ عبد الخالق غجدوانی علیہ الرحمۃ العزیز آپ کی روش طریقہ میں ایک حجت اور سب فرقوں میں مقبولیت ہے۔ہمیشہ صدق و صفائی کی راہ میں شرع و سنت مصطفٰیﷺ اور بدعت و ہوی سے علیحیدہ رہنے اس کی مخالفت میں سعی کرتے رہے ہیں"اور اپنے پاک طریق کو غیروں کی نگاہ سے چھپا رکھتے تھے۔ان کو جوانی میں ذکر دل کا سبق حضرت خضر علیہ السلام سے  حاصل ہوا تھا۔اس سبق پر مداومت کیا کرتے تھے۔خواجہ خضر نے ان کو اپنی فرزندی میں قبول کیا تھا اور فرمایا"پانی کے حوض میں آ"...