حضرت مولانا ہدایت اللہ رامپوری  

استاذ العلماء مولانا ہدایت اللہ خاں رامپوری

آبائی وطن سوات، والد کانام مولوی رفیع اللہ خاں، محلہ الف خاں کے گھیر رام پور میں پیدا ہوئے، ابتدائی کتابیں والد سے پڑھیں، صرف ونوح حافظ غلام علی سے اور مطنق میر زاہد تک مولانا جلال الدین المتوفی ۱۳۱۳؁ھ سے حاصل کیا،حضرت علامہ فضل حق کے درود رام پور کے بعد حلقہ تلامذہ میں داخل ہوکر علو م وفنون میں کمال حاصل کیا، حدیث مولانا عالم نگینوی المتوفی ۱۲۹۵؁ھ سے پڑھی، اپنے استاذ حضرت خیر آبادی کے عاشق وشیدائی تھے، دہلی، الور میں ساتھ رہے، نیز نگئ تقدیر سےحض...