حضرت مخدوم اہل سنت مولانا سید زاہد علی قادری
حضرت مخدوم اہل سنت مولانا سید زاہد علی قادری، فیصل آباد علیہ الرحمۃ حضرت مولانا علامہ ابوالفیض سید زاہد علی شاہ قادری رضوی رحمہ اللہ ابن سید شاہد علی ۱۳۵۳ھ/ ۱۹۳۴ء میں پیلی بھیت (یوپی انڈیا) کے محلہ کھکرا میں سادات کے ایک علمی و روحانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے جدِّ امجد مولانا حافظ سید شوکت علی پیلی بھیت کی مشہور شخصیت تھے۔ مرکزی جامع مسجد کی خطابت و امامت کے علاوہ ایک دینی مدرسہ بھی قائم کیا ہوا تھا جہاں کثیر تعداد میں طلباء اکتسا...