حضرت شیخ عیسی بن ملک عادل الخطیب
حضرت شیخ عیسی بن ملک عادل الخطیب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عیسیٰ بن ملک[1] عادل سیف الدین ابی بکر بن ایوب: شرف الدین لقب تھا،قاہرہ میں 576ھ میں پیدا ہوئے،بڑے عالم فاضل،فقیہ،ادیب نحوی،لغوی، شاعرعر وضی،مجاہد فی سبیل اللہ تھے،ملک مصر میں ساڑھے آٹھ برس تک بادشاہ رہے،بنی ایوب میں آپ کے اور آپ کی اولاد کے بغیر اور کوئی حنفی المذہب نہیں ہوا اور حنفی بھی نہایت متعصب تھے یہاں تک کہ ایک دن آپ کےباپ نے آپ سے کہا کہ تم نےکس لیے امام ابو حنیفہ کا مذہب اختیار...