حضرت ابوالبرکات سید احمد قادری
حضرت ابوالبرکات سید احمد قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۱۳۱۶ھ میں بمقام محلہ نواب پورہ الور میں ولادت ہوئی،حافظ عبد الحکیم،حافظ قادر علی سے قرآن پاک ختم کیا،آٹھ برس کی عمر میں مولانا سید ظہوراللہ الوری سے صرف ونحو کی ابتدا کی،اکثر کتابیں والد ماجد سے پڑھنے کے بعد استاذ العلماء علامہ حکیم محمد نعیم الدین فاضل مراد آبادی کی خدمت میں پہونچے اور شرح سلم،حمداللہ،افق المبین،شرح ہدایۃ الحکمۃ،شمس بازغہ،شرح عقائد مع خیالی اور صحاح ستہ اور طب کا درس لیا،۱۳۳۷ھ...