حضرت قائد اہلِ سنّت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی  

حضرت قائد اہلِ سنّت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی

حضرت قائد اہلِ سنّت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی علیہ الرحمۃ    بطلِ حریت، حق گو مجاہد علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی بن مبلغِ اسلام علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی بن شاہ عبدالحکیم جوش صدیقی ۱۷؍رمضان المبارک ۱۳۴۴ھ/ ۳۱؍مارچ ۱۹۲۶ء میں میرٹھ (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب خلیفۂ اول حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جا ملتا ہے۔ اسی نسبت سے آپ صدیقی کہلاتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی قادری[۱] (م۱۹۵۴ء) امامِ اہلِ سنت ...