حجۃ السلام حضرت حامد رضا خان بریلوی  

حجۃ الاسلام مولانا شاہ حامد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ

فاضل بریلوی اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا علیہ الرحمۃ کے بڑے صاحبزادے،محمد نام،معروف بہ حامد رضا،حجۃ الاسلام خطاب،۱۲۹۲؁ھ میں پیدا ہوئے،درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی،تفسیر وحدیث کا درس خاص طور پر مشہور تھا،تفسیر بیضاوی کے درس میں خصوصی توجہ تھی علم وعمل میں باکمال والد م اجد کے جانشین،عربی نظم ونثر میں منفرد اسلوب رکھتے تھے،حُسن ظاہری میں بھی متفرد تھے طبیعت بہت مریخاں مرنج پائی تھی،تلامذہ،مریدین اور ناداروں کی دستگیری آپ کا شیوہ تھا،۱۳۵۱؁ھ میں...

علامہ محمد حامد رضا خان قادری

حجۃ الاسلام علامہ محمد حامد رضا خان قادری علیہ الرحمۃ اور تحریکِ پاکستان ۱۲۹۲؁ھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۱۳۶۲؁ھ   دو قومی نظریہ (جس کی بنیاد پر مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آئی) کی پاسبانی میں حجۃ الاسلام علامہ مفتی محمد حامد رضا خان قادری بریلوی علیہ الرحمہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ شعبان المعظم۱۳۴۳؁ھ؍ مارچ ۱۹۲۵؁ء میں مسلمانوں کی مذہبی، علمی اور سیاسی ترقی کے لیے متقدر علماء حق نے آل اندیا سنی کانفرنس کی بنیاد رکھی۔ کانفرنس کے بانی اراکین میں شہ...