حضرت مولانا سید عبداللہ بلگرامی
حضرت مولانا سید عبداللہ بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ حضرت سید شاہ آل احمد بلگرامی کے صاحبزادے تھے، ۲۱؍جمادی الاولیٰ ۱۲۴۸ھ آپ کا سال پیدائش ہے، ۱۲؍برس کی عمر میں ۱۲۶۰ھ میں قرآن پاک اور فارسی کی درسیات ختم کی، اس کےبعد والد کےہمراہ اپنے امور سید فرزند حسین صاھب کےپاس کان پور آئے، قرآن پاک حفظ کیا اور صرف ونحو اور منطق کی ابتدائی کتابیں حضرت مولانا شاہ سلامت اللہ کشفی بد ایونی کےشاگردوں سے پڑھیں، شرح سلم العلوم وحمداللہ مولانا کشفی کی خدمت میں تما...