حجۃ الاسلام مولانا شاہ حامد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ
فاضل بریلوی اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا علیہ الرحمۃ کے بڑے صاحبزادے،محمد نام،معروف بہ حامد رضا،حجۃ الاسلام خطاب،۱۲۹۲ھ میں پیدا ہوئے،درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی،تفسیر وحدیث کا درس خاص طور پر مشہور تھا،تفسیر بیضاوی کے درس میں خصوصی توجہ تھی علم وعمل میں باکمال والد م اجد کے جانشین،عربی نظم ونثر میں منفرد اسلوب رکھتے تھے،حُسن ظاہری میں بھی متفرد تھے طبیعت بہت مریخاں مرنج پائی تھی،تلامذہ،مریدین اور ناداروں کی دستگیری آپ کا شیوہ تھا،۱۳۵۱ھ میں...