حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی
خانوادہ چشتیہ کے یہ بلند قدر بزرگ سدید الدین لقب رکھتے تھے۔ حضرت سلطان ابراہیم ادہم رحمۃ اللہ علیہ سے خرقۂ خلافت پایا تھا فقیہ تھے، عالم تھے اور عامل تھے آپ کی تصانیف بہت مشہور ہیں، تیس سال تک بلا وجہ بے وضو نہیں رہے چھ دنوں بعد افطاری کرتے تھے، فرمایا کرتے تھے اہل دل کی غذا تو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہی ہے، ظاہری علوم سے فارغ ہوئے تو حضرت خضر علیہ السلام کی راہنمائی میں حضرت ابراہیم ادھم رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں حاضر ہوئے چھ ماہ میں تکم...