حضرت شیخ نظام الدین اورنگ آبادی
حضرت شیخ نظام الدین اورنگ آبادی علیہ الرحمۃ آپ متاخرین مشائخ چشت میں بڑے صاحب کرامت بزرگ تھے۔ اور جنوبی ہندوستان میں سلسلہ چشتیہ کی اشاعت کے سلسلہ میں بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔ کسی دوسرے چشتی بزرگ کے لیے اپنے بزرگان دین کی فتوحات و برکات کے دروازے نہیں کھلے تھے۔ آپ کے آبائے کرام سلسلہ سہروردیہ کے پیر و کار تھے جن کی نسبت شیخ الشیوخ حضرت شہاب الدین سہروردی سے ملتی ہے آپ حضرت شاہ کلیم اللہ جہانبادی کے مرید خاص اور خلیفۂ اکمل تھے۔ آپ کے مریدو...