استاذ العلماءحضرت علامہ مفتی سید مسعودعلی قادری  

حضرت مفتی سید مسعود علی قادری

حضرت مفتی سید مسعود علی قادری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت علامہ مفتی سید مسعوع علی قادری ابن ھافظ سید احمد علی ابن سید قاسم علی ابن سید ہاشم علی(رحہم اللہ تعالیٰ) ۱۳۲۷ھ؍۱۹۰۹ء میں علی گڑھ کی ایک ریاست بوڑھا گاؤں میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم ماہرہ ضلع ایٹہ میں پائی۔۱۹۱۹ء میں مدرسہ لطفیہ جامع مسجد علی گڑھ میں مولانا عبد الرحمن سے عربی کی تعلیم شروع کی،۱۹۲۱ء میں نواب ابو بکر خاں کے قائم کردہ مدرسہ عربیہ قادریہ دادوں ضلع علی گڑھ میں داخلہ لیا اور مولان...