حضرت خواجہ ابو احمدابدال چشتی
حضرت خواجہ ابو احمدابدال چشتی علیہ الرحمۃ آپ سلطان مرسناعہ کےصاحبزادہ ہیں۔ جو کہ چشت کےشریف اور اس ولایت کے امیر تھے۔آپ کی ایک ہمشیرہ نہایت نیک بخت تھی۔شیخ ابو اسحٰق سامی ان کے گھر میں آیا کرتے اور ان کا کھانا کھایا کرتے۔ایک دن آپ نے ان سے کہا کہ تمہارے بھائی کے لڑکا ہوگا۔جس کی بڑی شان ہوگی۔تم کو چاہیئے کہ اپنی بھاوج کی ،محافظت کرو کہ حمل کے ایام میں کوئی چیز جس میں حرام یا اس کا شبہ ہو نہ کھائے وہ ضعیفہ صالح شیخ ابو اسحٰق کے فر...