حضرت شیخ صدرالدین
آپ شیخ الاسلام بہاؤالدین زکریا کے فرزند ارجمند تھے، والد بزرگوار کے انتقال کے بعد مسند ارشاد و اصلاح پر جلوہ نما ہوئے، اکثر و بیشتر اولیائے کرام ہی آپ کے ارادت مند اور مرید تھے، مشہور بزرگ میر حسینی سادات بھی آپ ہی کے مرید تھے ’’کنزالرموز‘‘ میں آپ کے والد بزرگوار اور شیخ شہاب الدین سہروردی کی تعریف و منقبت میں لکھی اور آپ کے متعلق یوں رطب اللسان ہیں۔ مثنوی آں بلند آوازہ و عالم پناہ صدر دین و دولت آں مقبول حق آب ح...