شیخ جمالی دہلوی سہروردی  

حضرت جلال خاں عرف شیخ جمالی

حضرت جلال خاں عرف شیخ جمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ مولانا سماءالدین کے مرید اور یکتائے زمانہ جامع اخلاق تھے آپ کا اصلی نام جلال خاں ہے شروع میں جلالی تخلص رکھا تھا لیکن بعد میں اپنے مرشد کے حکم سے جمالی تخلص رکھا، بچپن ہی میں والد کا سایہ سر سے اُٹھ گیا تھا لیکن اپنی قابلیت اور محنت کی بدولت کمال حاصل کرکے شاعر ہوگئے۔ شاعری کے اقسام منجملہ مثنوی، غزل اور قصیدہ کہتے تھے، آپ کے اشعار سے اہل سخن واقف ہیں، آپ مثنوی اور غزل کی بہ نسبت قصیدہ زیادہ اچ...