شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی
شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ داستاں عہد گل را از نظیری می شنو عندلیب آشفتہ تر می گوید ایں افسانہ را شیخ الاسلام ، حضرت، مخدوم المخادیم ، سند الاقالیم ، ملجاء افقھاء والمحدثین ، مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی قدس سرہ العزیز نسبا حارثی (پنھور ) مسلکا حنفی ، مشربا قادری اور مولد ا سندھی تھے ۔حضرت مخدوم صاحب قدس سرہ العزیز کو علمی دنیا اور مذہبی تاریخ میں ایک خاص اہمیت اور عظمت حاصل ہے۔ وہ ذات فرشتہ صفات ایک رحمت کا خورشید تھا جو خ...