حضرت ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ
حضرت ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا ان کا نام رملہ تھا۔ والد کا نام ابو سفیان صخر بن حرب بن امیہ بن عبد الشمس بن المناف بن قصی تھا۔ والدہ کا نام صفیہ بنت ابو العاص تھا، جو حضرت عثمان ذو النّورین رضی اللہ عنہ کی پھوپھی تھیں۔ یہ بعثت سے سترہ (۱۷) سال پہلے پیدا ہوئیں، ان کا نکاح عبید اللہ بن حجش سے ہوا، اسی کے ساتھ ہجرت ثانیہ میں حبشہ کی طرف گئیں، وہاں جا کر عبید اللہ نصرانی ہوکر مرگیا اور یہ اسلام پر قائم رہیں، اس سے ایک...