حضرت مولانا شاہ ابو الحسین احمد نوری مارہروی
حضرت مولانا شاہ ابو الحسین احمد نوری مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت مولانا سید شاہ ابو الحسین احمد نوری ابن شاہ ظہور حسن ابن حضرت شاہ آل رسول ۱۹؍شوال۱۲۵۵ھ مطابق ۲۶؍دسمبر ۱۸۳۹ء بروز جمعرات پیدا ہوئے، ’’مظہر علی‘‘ تاریخی نام تجویز ہوا، ابھی آپ ڈھائی برس کے تھے کہ والدہ ماجدہ نے انتقال کیا ۱۲۶۶ھ میں والد ماجد نے وفات پائی،تمام تر تربیت و پرورش دادی صاحبہ اور دادا بزرگوار کے آغوش عطوفت میں ہوئی،حضرت شاہ آل رسول قدس سرہٗ ہر...