ابوسفیان صخربن حرب
ابوسفیان صخربن حرب رضی اللہ عنہ ابوسفیان صخربن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف قرشی اموی،یزید اورمعاویہ کے والد تھے سالِ فِیل سے دس برس پیشترپیداہوئے،سردارانِ قریش سے تھےاورتجارت پیشہ تھے،ہر سال قریش کا مال تجارت لے کر شام اور قرب وجوار کے ممالک میں جاتے تھے،اورسردارانِ قریش کاجھنڈاعقاب ان کی تحویل میں تھا،جب بھی جنگ کی تیاری ہوتی،توقریش اکٹھے ہوتے،اورعَلم سردار لشکرکے ہاتھ میں دے دیتے،قریش میں تین آدمیوں (عتبہ،ابوجہل اورابوسفیان)کوصاحب الرائے ...