حضرت مولانا ظفر الدین بہاری
حضرت ملک العلماء مولانا محمد ظفر الدین بہاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میجرہ ضلع عظیم آباد پٹنہ کے ساکن،حضرت سید محمد ابراہیم ملک بیوطہاری سے نسلی علاقہ،والد کا نام عبد الرزاق،۱۴؍محرم ۱۳۰۳ھ پیداہوئے، غلام حیدر تاریخی نام ہوا،جس سے سنہ فصلی کے ۱۲۹۱ھ بر آمد ہوتے ہیں، ابتدائی کتابیں والد ماجد سے پڑھیں،جو فارسی کے دبیر تھے،دس برس کی عمر میں اپنی نانہال موضع بین کے مدرسہ غوثیہ حنفیہ میں داخل ہوکر مولانا معین الدین اشرف،مولانا بدر ا ارین اشرف،مولانا معین ا...