حضرت مولانا غلام جیلانی میرٹھی رحمۃ اللہ علیہ
فخر الاساتذہ وحید عصر حضرت مولانا غلام جیلانی ابن مولوی حاجی غلام فخر الدین ابن مولانا حکیم سخاوت حسین حافظی فخری سلیمانی۱۱؍رمضان المبارک ۱۹۰۰ء میں ریاست دادوں علی گڈھ میں پیدا ہوئے، آپکے دادا بزرگوار نے اپنے آبائی وطن سہسوان ضلع بد ایوں سے ترک سکونت کر کےیہاں اقامتکی تھی، غلام محی الدین جیلانینام رکھا گیا۔ چہارم تک تعلیم پانے کے بعد آپ کے چچا حضرت مولانا غلام قطب الدین برہم چاری نے آپ کو جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں جو اس وقت مدرسہ انجمن اہل سنت ...