حضرت ابو علی فضل فارمدی طوسی  

حضرت شیخ ابو علی فارمدی

حضرت شیخ ابو علی فارمدی حمتہ اللہ علیہ آپ کا نام فضل بن محمد ہے۔خراسان کے شیخ الثیوخ ہیں اپنے وقت میں یکتا تھے اور طریقت میں خاص تھے۔ وعظ نصیحت میں استاد ابو القاسم قشیری کے شاگرد تھے۔ان کی نسبت تصوف میں دو طرف ہے۔ایک تو شیخ بزرگوار ابو القاسم گرگانی طوسی کی طرف دوسری شیخ بزرگوار ابو الحسن خرقانی کی طرف جو کہ مشائخ کے پیشوا اور وقت کے قطب ہیں۔شیخ ابو علی فارمدی فرماتے ہیں کہ میں شروع جوانی میں نیشاپور میں علم کی طلب میں لگا رہتا تھا میں نے سنا کہ...