حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی
حضرت خواجہ ابو یوسف ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ آپ نامِ نامی اسم گرامی یوسف بن ایوب اور کنیت ابو یعقوب تھی۔ آپ کی ولادت با سعادت ۴۴۱ھ میں موضع بوزنجرد (ہمدان کے نواحی وہ) میں ہوئی۔ اٹھارہ برس کی عمر میں بغداد میں آئے ابواسحاق شیرازی رحمہ اللہ کی صحبت اختیار کرکے فقہ پڑھی۔ یہاں تک کہ اصولِ فقہ و مذہب و خلاف میں مہارت تامہ حاصل ہوگئی۔ قاضی ابوالحسنین محمد بن علی بن مہتدی باللہ، ابوالغنائم عبدالصمد بن علی بن مامون رحمہ اللہ علیہ، ابوجعفر بن احمد بن مسلم ر...