حضرت غزالیٔ دوراں علامہ سید احمد سعید کاظمی، ملتان  

حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی

حضرت غزالیٔ دوراں علامہ سید احمد سعید کاظمی، ملتان علیہ الرحمۃ  غزالی زماں، رازیٔ دوراں علامہ ابوالنجم سید احمد سعید کاظمی ولد سید محمد مختار کاظمی رحمۃ اللہ علیہ بمقام امروہہ مضافات مرادآباد (بھارت) ۱۳۳۲ھ/ ۱۹۱۳ء میں سادات کے ایک عظیم روحانی و علمی گھرانہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلۂ نسب سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ اسی نسبت سے آپ کاظمی کہلاتے ہیں۔ تعلیم و تربیت: آپ ابھی اپنی عمر کی ابتدائی منازل طے کر رہے تھے کہ وال...