اسد العارفین حضرت سید شاہ حمزہ عینی

حضرت سید شاہ حمزہ مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرتِ سیِّد حمزہ مارِہروی علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوی ۱۴ ربیع الثانی۱۱۳۱ھ میں مارہرہ شریف میں پیدا ہوئے ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والد گرامی الشاہ ابوالبرکات اٰل محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے جملہ عُلوم وفُنون کی تکمیل کی اور ان ہی کی خدمت میں رہ کر سُلوک کی منازل طے کیں اورآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہی کے دستِ حق پرست پر بَیْعَت کی اور خرقہ خلافت سے سرفراز ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علم وفضل میں یکتا، مایہ ناز مصنف اور صاحب ِکرامت و تصرف بُزُرگ تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے۱۴ محرم الحرام ۱۱۹۸ھ بدھ کے روز اس جہان فانی سے کوچ فرمایا۔آپ کی قبرِ انور مارہرہ شریف میں پرانے مقبرے میں زیارت گاہِ خاص وعام ہے۔

(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)

تجویزوآراء