حضرت ابوالفضل صدرالدین سید محمد راجو قتال
حضرت ابوالفضل صدرالدین سید محمد راجو قتال (اچ شریف) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ اپنے والد محترم سید احمد کبیر کے مرید اور خلیفہ تھے، اسی طرح اپنے بھائی مخدوم جہانیاں کے بھی خلیفہ تھے اور ان کی وفات کے بعد سجادہ نشین ہوئے،
لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ مخدوم جہانیاں اکثر و بیشتر یوں فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مخلوق کی خدمت میں مشغول رکھا ہے اور شیخ راجو کو اپنی ذات میں مصروف کردیا ہے، چنانچہ سید صدرالدین پر ہمیشہ استغراق کی کیفیت طاری رہتی تھی اور لوگوں سے بالکل علیحدہ اور جدا رہتے تھے، تاریخ محمدی میں لکھا ہے کہ کچھ لوگ براہِ راست شیخ راجو قتال کے مرید تھے اور کچھ لوگ آپ کے فرزند شیخ ناصرالدین محمود سے بیعت ہوکر آپ کے سلسلہ میں داخل ہوئے، سید صدرالدین بڑے بزرگ اور صاحب تصرف ولی اللہ تھے آپ کا مزار اچہ (ملتان) میں ہے۔
اخبار الاخیار