مولوی غلام فرید لاہوری قدس سرہ
آپ لاہور کے فضلاء اور علماء میں سے تھے ظاہری اور باطنی کمالات کے جامع تھے بڑے ، عامل کامل ذاکر اور مشاغل تھے، ساری عمر درس و تدریس میں وقف کردی، دنیا اور اہل دنیا سے کوئی واسطہ نہ رکھا، طبیعت میں تنہائی اور یکتائی ہی رہی۔
آپ نے ۱۲۱۶ھ میں وفات پائی۔
| 
 چوں فرید آں فاضل دور فرماں 
  | 
 
  | 
 از جہاں در جنت والا رسیدا 
  | 
(خذینۃ الاصفیاء)