حضرت مولانا تحسین رضا خاں بریلوی رحمۃ اللہ
اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا بریلوی کے بر اور خورد، مشہور شاعر مولانا حسن رضا بریلوی کے پوتے،مولانا حسنین رضا خاں کے صاحبزادے، خلیق و متواضع،خاندانی روایات کے علمبردار،مدرسہ مظہر اسلام اور مدرسہ منظر اسلام کے اساتذہ سے درسیات تمام کی، ۵۴۔۵۹۵۵ھ میں لائل پور پاکستان جامعہ مظہر اسلام میں حضرت شیخ الحدیث مولانا شاہ سردار احمد علیہ الرحمۃ سے صحاح ستہ کا دور کیا،حضرت استاذی مولانا مرزا محمد یوسف اُستاذ ادیبات عربی مدرسہ عالیہ رام پور سے اوبیات عربی کی تحصیل کی،الہ آبادی بورڈ سے عالم فاضل کیا، اب حضرت مفتئ اعظم مولانا مصطفیٰ رضا بریلوی مدظلہٗ العالی کے قائم کردہ مدرسہ مظہر اسلام بریلی میں استاذ حدیث اور نیک نام ہیں،متقی اور متورع ہیں، عمر تقریباً چالیس سال ہے۔