حضرت مولانا ہدایت رسول قادری رامپوری

حضرت مولانا ہدایت رسول قادری رامپوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ریاست رامپور میں پیدا ہوئے، والد کے وصال کے بعد لکھنؤ گئے، حضرت شاہ ابو الحسین احمد نوری کے مُرید وخلیفہ، آپ کے دادا حضرت مولانا قادر علی صحب حضرت مولانا شاہ فضل رحمٰن گنج مراد آبادی کے مرید وخلیفہ تھے، اُستاذ محترم فاضل بریلوی کا آپ پر خاص کرم تھا، ‘‘شربشتہ سنت’’ کا خطاب بھی انہیں کا عطا فرمودہ ہے، آپ کا بیان بہت پُر زور ہوتا تھا، ردِّ وہابیہ دیوبندیہ کی طرف خصوصی توجہ تھی، آریوں، عیسائیوں سے مناظرے کیے، اخیر عمر میں رامپور میں مقیم ہوگئے تھے، وہیں بروز جمعۃ الوداع ۱۹۱۵؁ء میں وصال ہوا، حضرت شاہ درگاہی کے زیر قدم روضہ سے باہر دفن کیے گئے

(ماہنامہ سُنی ہدایت رسول نمبر)

تجویزوآراء