حضرت قاضی القضاۃ امام المسلمین سیدنا امام ابو یوسف

حضرت قاضی القضاۃ امام المسلمین سیدنا امام ابو یوسف رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ کا اسم گرامی یعقوب بن ابراہیم اور لقب ابویوسف، مقامِ پیدایٔش کوفہ۔ اور حضرت امام اعظم کے خاص شاگردوں میں سے تھے اور حضرت امام نے ہمیشہ اپنے اس لائق شاگرد کی تعریف کی اور حضرت نے آپ کو قاضی القضاۃ کا خطاب دیا۔ اگرچہ آپ عدالتی کارروائی میں بہت مصروف رہتے تھے تاہم رات کو دو صد رکعت نفل ادا کرتے تھے۔ آپ ۱۱۰ھ میں (بقول دیگر ۱۱۱ھ) پیدا ہوئے اور وصال بروز جمعہ ۲۷؍ ماہِ رجب ۱۸۲ھ میں ہوا۔ آپ کی عمر ستر سال اور مزار مبارک بغداد میں ہے۔

ابویوسف آں یوسف دینِ حق
خود گفت وصلش سعید اوّل

 

ولی جہاں مقتدائے زماں
دلم گفت عابد ولی جہاں
۱۸۲ھ

تجویزوآراء