حضرت شاہ فخر الدین محب النبی

حضرت شاہ فخر الدین محب النبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا شاہ فخر الدین محب النبی قدس سرہٗ ۱۷؍ربیع الاول ۱۱۲۶؁ھ کو اورنگ آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد ماجد حضرت مولانا شاہ نظام الدین قدس سرہٗ ‘‘نگرام’’ کے ساکن اور حضرت مخدوم شیخ سعدی کاکوروی کی اولاد میں تھے، اور اپنے مرشد شیخ المشائخ حضرت شاہ کلیم اللہ جہاں آبادی المتوفی ۱۰۶۰؁ھ کےحکم سے اورنگ آباد کن میں جاکر مقیم ہوگئے تھے، وہیں ۱۱۴۰؁ھ میں مولانا نظام الدین کا انتقال ہوا۔

حضرت مولانا فخر الدین قدس سرہٗ نے علوم و فنون والد ماجد سے حاصل کیے، بیعت واجازت وخلافت سب کچھ والد ماجد سے پائی ۱۷۸۵؁ء ۱۱۹؁ھ میں اجمیر شریف ھاضر ہوئے اور وہاں سے دھلی آئے، یہ محمد شاہ کا زمانہ تھا، خود بادشاہ اور امراء آپ کی خدمت میں کمال عقیدت سے حاضر ہوتے

۷۳برس کی عمر میں ۲۷؍جمادی الثانیہ ۱۱۹۹؁ھ بروز شنبہ بوقت عشاء واصل بحق ہوئے ، اور" اَوْلَیاءَ لَاخَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَاھُمْ یَحْزَنُون " سے سال وفات بر آمد ہوتاہے۔

مرولی شریف حضرت قطب الاقطاب خواجہ قطب الدین کا کی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مجھر کے باہر آپ کا مزار مرجع خاص وعام ہے، ۔۔۔۔آپ کی دو کتابوں کا پتہ چلا ہے، ایک ‘‘نظام العقائد’’ ہے جو صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ہے اور دوسری کتاب ‘‘فخر الحسن’’ شاہ ولی اللہ دہلوی کے بعض اقوال کے رد میں ہے، حبق کا ذکر اوپر کیا گیا۔ (اکمل التاریخ، تلامذۂ غالب)

تجویزوآراء