حضرت مرزا مظہر جان جاناں
حضرت مرزا مظہر جان جاناں علیہ الرحمۃ
شیخ شمس الدین العلومی المعرف بہ مرز مظہر جان جاناں: آپ محمد بن حنفیہ کی نسل میں سے عالم فاضل،محدث کامل،فقیہ متجر،جامع فضائل ظاہری و باطنی،عابد،زاہد،متورع،متوکل تھے۔حدیث کو حاج سیالکوٹی سے پڑھا ار دیگر علوم کو اپنے زمانہ کے علماء و فضلاء سے اخذ کیا۔مدت تک شیخ احمد مجدد الف ثانی کی مصاحبت کی اور ان سے استفادہ صوری و معنوی کیا،آپ کو قوت کشفیہ اور اتباع سنتِ نبویہ میں شاہ عظیم حاصل تھی،آپ کے اشعار بدیع اور مکاتیب نافع یادگار ہیں۔وفات آپ کی ۱۱۹۵ھ میں ہوئی اور تاریخ وفات ’’عاشق حمیداً امات شہداً‘‘ سے نکلتی ہے۔
(حدائق الحنفیہ)