حضرت مولانا عبدالباسط بن مولانا رستم علی
حضرت مولانا عبدالباسط بن مولانا رستم علی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ ہندوستان کے علماء کرام اور فقہائے عظام میں سے تھے۔ حدیث و تفسیر و فروع و اصول میں اللہ کی نشانیوں میں سے ایک علامت تھے آپ علوم قرآنیہ میں ماہر مانے جاتے تھے، اپنے زمانے میں شہرۂ آفاق عالم دین مانے جاتے تھے آپ کی شہرت سارے ہندوستان میں تھی، تفسیر ذوالفقار خانی اور رسالہ عجب البیان فی علوم القرآن کے مصنف تھے، علماء و فضلاء میں مقبول تھے۔
اس جامع تفصیلات عالم دین کی وفات ۱۲۲۳ھ میں ہوئی۔
عبد باسط چوں ز دنیا نقل کرد
عارفِ حق رستم دین کن رقم
۱۲۲۳ھ
سالِ وصل آں شہ برناد پیر
نیز فرما صاحبِ فیضِ کبیر
۱۲۲۳ھ
(خذینۃ الاصفیاء)