حضرت مولانا عبد القدیر حسرت حیدر آبادی
حضرت مولانا عبد القدیر حسرت حیدر آبادی علیہ الرحمۃ
مشہور بزرگ حضرت مولانا سید محمد عمر حیدر آبادی کےخواہر زادے، حیدر آباد میں پیداہوئے، مختلف علماء سے درس لینے کے بعد ماموں سے تکمیل کی اور سند پائی، ارادت و خلافت ماموں سےہی تھی حیدر آباد وکن کے مشاہیع علماء میں تھے اور صاحب باطن بھی،شعر گوئی میں خاص رنگ تھا، حسرت تخلص کرتےتھے، دیوان چھپ چکا ہے، عثمانیہ یونیورسٹی سےصدر شعبۂ دینیات کےعہدہ سے ریٹائر ہوئے،
قادری چمن اپنےمرشد کی خانقاہ میںمدفون ہیں، ۱۷؍شوال ۱۳۸۱ھ میں آپ کی وفات ہوئی، بوقت انتقال آپ کی عمر ۹۳برس تھی۔تفسیر صدیقی مشہور ہے۔