حضرت مولانا عبد العلی خاں رام پوری
حضرت مولانا عبد العلی خاں رام پوری علیہ الرحمۃ
رام پور کے مشہور عالم معروف بہ ریاضی داں،ابتدائی تعلیم مولوی حیدر غیر مقلد ٹونکی اور مولانا مفتی شرف الدین رام پوری المتوفی ۱۲۲۸ھ سے حاصل کی،اور کسب حدیث شریف وطب ترتیب حضرت شاہ اسحاق دھلوی اور حکیم صادق علی دھلوی سے کیا،فاضل خیر آبادی علامہ فضل حق سے حاشیہ قدیمہ پڑھا،پختہ استعداد اور حاضر العلم تھے،علوم حکمیہ سے خصوصی شغف اور دلچسپی رکھتے تھے،مدرسہ عالیہ میں مدرس اول تھے، طلبہ پر مشفق و مہربان اور ترقی استعداد اور حاضر العلم تھے،علوم حکمیہ سےخصوصی شغف اور دلچسپی رکھتےتھے، مدرسہ عالیہ میں مدرس اول تھے،طلبہ پر مشفق و مہربان اور ترقی استعداد کا خیال رکھتےتھے، باذوق طلبہ کی جماعتوں کو گھر پر بھی درس دیتے، تقریباً ۹۰۔۱۲۹۱ھ میں رام پور ھاضر ہوکر مجدد الملۃ مولانا احمد رضا بریلوی نے شرح چغمنی کے چند سبق پڑھے،نواب یوسف علی خاں، اور نواب حاجی کلب علی خاں المتوفی ۱۳۰۴ھ بھی شاگردوں میں تھے،۱۳۰۳ھ آپ کا سال رحلت ہے۔
(تذکرہ کاملان رام پور)