حضرت مولانا عزیز الحسن پھپھوندوی
حضرت مولانا عزیز الحسن پھپھوندوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
عنایت اللہ خاں کے بڑے صاحبزادے، قصبہ پھپھوند ضلع اٹاوہ میں ولادت ہوئی، تعلیم کی ابتداء حضرت مولانا شاہ سید اخلاص حسین مودودی چشتی فخری سلیمانی حافظی کی نگرانی میں ہوئی فارسی کی کُل کتابیں اور درس نظامی عربی کی کتب متوسطات کا درس مولانا اخلاص حسین سے لیا، حضرت مولانا شاہ سید مصباح الحسن قدس سرہٗ سجادہ نشین خانقاہ صمدیہ پھپھوند و تلمیذ امام الحکمۃ استاذ العلماء علامہ ہدایت اللہ خاں رامپوری واستاذ المحدثین مولاناشاہ وصی احمد محدث سورتی پیلی بھیتی کی توجہ وعنایت سے حُجۃ العصر صدر الشریعۃ حضرت مولانا حکیم امجد علی اعظمی مصنف بہار شریعت و مُحشی شرح معانی الآثار کی خدمت میں دار العلوم منظر اسلام بریلی پہونچے، حضرت صدر الشریعۃ اور حضرت مولانا شاہ رحم الٰہی سے تکمیل درسیات کر کے سند فراغت حاصل کی، اور ہمام العصر مجدد مأتہ حاضرہ امام اہل سنّت مولانا شاہ احمد رضا فاضل بریلوی سے بیعت واردت کا تعلق قائم کیا، امام اہل سنت نے آپ کو خلافت بھی عطا فرمائی، ۱۳۶۲ھ میں وطن ہی میں آپ کا وصال ہوا۔