حضرت علامہ مولانا فضل امام خیر آبادی
حضرت علامہ مولانا فضل امام خیر آبادی رحمۃ اللہ علیہ
مولانا سید عہد الواجد خیر آبادی المتوفی ۱۲۱۸ھ سے علوم کی تکمیل کی، مولانا شاہ صلاح الدین صفوی مرید مولانا شاہ قدرت اللہ صقی پوری سے مرید تھے، دہلی میں صدر الصدور تھے، فرائض ملازمت کے ساتھ درس و تدریس اور تصنیف و تالیف کا سلسلہ بھی جاری تھا، اپنے شاگردوں پر خاص شفقت فرماتےتھے۔ تلامذہ میں حضرت غوث علی شاہ پانی پتی، حضرت مولانا فضل حق، حضرت مولانا مفتی صدر الدین آزد وہ مشہور و ممتاز تھے، ۵؍ذی قعدہ ۱۲۴۴ھ سال وفات ہے، مخدوم شیخ سعد الدین کی درگاہ کے احاطہ میں قبر ہے۔
(باغی ہندوستان، خیر آباد کی ایک جھلک)